ETV Bharat / state

بایاں محاذ کے ارکان اسمبلی کا دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان - بایاں محاذ

ریاستی بایاں محاذ کے تمام ارکان اسمبلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

بایاں محاذ کے ارکان اسمبلی کا دس دس لاکھ روپنے دینے کا اعلان

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 7:59 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے جنتا کرفیو کی مخالفت کرنے والا بایاں محاذ نے اب مکمل لاک ڈاون کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع مظفر احمد بھون میں بایاں محاذ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں یہاں کوئی حکمراں نہیں ہے اور نہ کوئی اپوزیشن ہے۔

بایاں محاذ کے ارکان اسمبلی کا دس دس لاکھ روپنے دینے کا اعلان
بایاں محاذ کے ارکان اسمبلی کا دس دس لاکھ روپنے دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے میدان میں اتریں گے اور لاک ڈاؤن کی مکمل طور پر حمایت کریں گے اور عام لوگوں سے اس پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کریں گے۔

بایاں محاذ کے بایاں محاذ کے تمام ارکان اسمبلی نے دس دس لاکھ روپےعطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت ریاستی حکومت تنہا اس بیماری سے لڑ نہیں سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو ہماری ضرورت ہے۔ مغربی بنگال کے عوام کو ہم دونوں کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن کب تک چلے گا اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن لمبا چلا تو عوام کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہم سب مل کر عوام کو ان دشواریون سے نجات دلانے کی کوشش کریں گے ۔انسانیت اسی کانام ہے۔

انہوں نے کہاکہ مصیبت کی گھڑی میں ایک ساتھ مل کر آفت سے لڑیں گے اور عوام کے لئے قربانی دیں گے۔عام لوگوں کو تمام ضروری اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بایاں محاذ کے تمام رہنما گھر گھر بھی جائیں گے۔ عوام کو ہماری ضرورت ہے اور ہم عوام کے لئے ہیں۔

مغربی بنگا ل میں اب تک 259افراد کے خون کے نمونے کی جانچ کی گئی ہے جس میں 10لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوسکی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ جانچ بہت ہی معمولی ہے۔جب کہ جانچ کہیں زیادہ ہونا چاہیے تھا۔بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ ایک کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.