ETV Bharat / state

Mayor Firhad Hakim پولیس کو اضافی ذمہ داری نبھانی چاہیے، مئیر فرہاد حکیم - وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ غیر قانونی ہاکرز

مئیر فرہاد حکیم نے دبے لہجے میں بہالہ سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں کے پر تشدد مظاہرے کے لیے کولکاتا پولیس کو قصوروار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ Behala Incident on Kolkata Mayor Firhad Hakim

پولیس کو اضافی ذمہ داری نبھانی چاہئے:مئیر فرہاد حکیم

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 12:27 PM IST

پولیس کو اضافی ذمہ داری نبھانی چاہئے:مئیر فرہاد حکیم

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ غیر قانونی ہاکرز اور پارکنگ وہ چیزیں ہیں جن پر پولیس کی نظریں ہونی چاہیے۔ انہیں ایکشن لینا ہوگا۔ ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی میں ہاکرز کے نمائندے ہونے کے باوجود ہاکرز ان کی بات نہیں سنتے۔ انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھوں پر غیر قانونی ہاکر اور پارکنگ کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔میں یہ بات آج سے نہیں کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں ۔کولکاتا پولیس متحرک ہے لیکن دوسرے کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے ان سب چیزوں پر نظر ڈال پا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بہالہ میں واقع باریشا ہائی اسکول (پرائمری) گیٹ کے دونوں جانب فٹ پاتھ پر غیر قانونی ہاکروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ محلے کے سگنل کے آس پاس فٹ پاتھ پر چلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سڑکوں کے درمیان ستون اور ڈیوائیڈر ہیں کیونکہ سڑک پر میٹرو ہے۔ سڑک پہلے سے زیادہ تنگ ہوگئی ہے۔ اس پر سڑک کے دونوں طرف غیر قانونی آٹو اسٹینڈ، لاریاں کھڑی ہیں۔ نتیجتاً پیدل چلنے والوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Search Committee Bill وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل، ترمیمی بل اسمبلی سے پاس

واضح رہے کہ گزشتہ کل بیالہ کراسنگ پر سڑک ھادثے میں دوسری جماعت کا طالب علم سورنیل سرکار کی موت ہوگئی۔اس کے والد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے پر تشدد مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا۔پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.