ETV Bharat / state

کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل - بنگلہ دیش

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مغربی بنگال حکومت نے بنگلہ دیش سے متصل ایک راستے کے علاوہ تمام داخلی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔

کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل
کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 6:05 PM IST

کورونا وائرس کے ڈر کا سایہ اب ہر جگہ نظر آنے لگا ہے۔ حکومت کی تمام تر یقین دہانی کے باوجود لوگوں میں خوف و ڈر کا ماحول ہے۔

کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل

وزارت داخلہ کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ 'بنگلہ دیش سے مغربی بنگال جانے والے تمام راستوں کو ندیا ضلع کے گیڈے کے داخلے کے علاوہ سیل کردیا گیا ہے۔'

کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل
کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی بنگلہ دیشی کو سفری ویزا جاری نہیں کئے جائیں گے۔'

عہدیدار نے بتایا کہ 'اقوام متحدہ یا عالمی ادارہ صحت سے وابستہ سفارت کار اس افسر کو بھارت بنگلہ دیش سرحد کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔'

انہوں نے بتایا کہ گیڈھے داخلی سڑک صرف ضروری سامان سے لدی گاڑیوں کے لئے کھلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کولکاتا اور بنگلہ دیش کے شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی۔

کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل
کولکاتا ڈھاکہ ریلوے سروس معطل

مشرقی ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ اقدام مرکزی حکومت کی ہدایت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

؎ انہوں نے بتایا کہ میتری اور بندھن ایکسپریس کو 15 مارچ سے 15 اپریل تک یا اگلے احکامات تک رد کردیا جائے گا۔

آفیسر نے بتایا کہ میتری ایکسپریس کلکتہ سے ڈھاکہ کے مابین چلتی ہے ، جبکہ بندھن ایکسپریس کولکاتا اور کھلنا شہر کے درمیان چل رہی ہے۔

کولکاتا ڈویژل ریلوے کے ہیڈکوارٹر نے بھی صفائی پر توجہ دی ہے۔سیالدہ ، ہوڑہ اور آسنسول سمیت مختلف ڈویژنوں میںعوامی بیداری مہم چلانے کو کہا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سیالدہ ہوڑہ اورآسنسول ریلوے ڈویژنکے تحت ریلوے کے اسپتالوں میں علاحدہ وارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.