مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے ڈانکونی تھانہ علاقے سے کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی چھاپہ ماری کے دوران جماعت المجاہدین (انڈیا ) کے مشتبہ رکن کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت شیخ ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جماعت المجاہدین انڈیا کا سرگرم رکن ہے۔ کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔
کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جاریی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ ریاض، تنظیم کے لئے ممبران کو اکھٹا کرنے کا کام کرتا تھا۔ بیربھوم ضلع میں دھماکے کے ایک معاملے میں وہ ملوث تھا۔ اس کے بعد سے ہی پولیس کو اس کی تلاش تھی۔