مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار بھی بنگال میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہے۔ بنگال میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے۔
انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ ایک طرف ملک کے کئی ریاستوں میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، وہیں بنگال میں اس کی شرح میں 5فیصد کمی آئی ہے۔یہ سب ریاست میں شروع کی گئی پروجیکٹوں کا نتیجہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے غربت کے خاتمے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔سوشل سیکورٹی کیلئے کئی فلاحی اسکیمیں حکومت چلارہی ہیں اور اس کا سیدھا فائدہ غریبوں کو ہوا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ بنگال کے پاس زمین بینک ہے،ریاست میں سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کوزمین حکومت خود فراہم کرے گی اور اس کیلئے انہیں مارکیٹ میں زمین خریدنی نہیں پڑے گی۔
انہوں ںے کہا کہ دیگھا شہر کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے گزشتہ پانچ سالوں کیلئے کئی اہم اقدامات کیے ہیں اور آج دیگھا شہر ملک کے بہترین ساحلی علاقوں میں سے ایک ہے اور سرمایہ کاری کیلئے بھی پسند جگہ بن گیا ہے۔
ممتا نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے یہاں بہت ہی امکانات ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی ریاست ہے۔یہاں مختلف مذاہب اور کلچر کے لوگ ایک ساتھ پرامن ماحول میں رہتے ہیں۔یہاں عصبیت اور تفریق نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فائدہ صنعت کاری میں ہوتا ہے۔
ترنمول کاانگریس نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کئی آئی ٹی کمپنیاں سرمایہ کاری کی ہیں اور کئی کرنا چاہتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں لائسنس اور دیگر دفتری امور بہت ہی زیادہ آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ورکروں کی کمی نہیں ہے۔حکومت نے صنعت کیلئے نوجوانوں کوتربیت اور تیار کیا ہے یہ کانفرنس کل تک رہے گا اور اس میں ملک و بیرون ملک کے سرمایہ کار شرکت کررہے ہیں۔