مغربی بنگال اور اڑیسہ میں امفان طوفان آنے کے بعد نیشنل انشورنش کمپنی نے کہا ہے کہ اب تک 500ریکوری کے دعوے آئے ہیں جو 160کروڑ روپے کے ہیں۔
![انشورنش کمپنیوں کی پریشانیوں میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7427849_bad.jpg)
انشورنش کمپنی کے سی ایم ڈی تجیندر مکھرجی نے کہا ے کہ زیادہ تردعوے مغربی بنگال سے آئے ہیں اور بزنس انٹر پرالز،دوکا اور فیکٹری والوں نے کیا ہے۔
درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 160کروڑ روپے کی مالیت کی ریکوری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان دعوؤں کی تصدیق میں 10سے 15دن لگیں گے۔ہم جلد سے جلد ان دعوؤں کو نمٹانے کی کوشش کریں گے۔
آئی سی آئی سی آئی لومبرڈ نے کہا کہ اب تک ہمارے پاس 165پراپرنی اور 51موٹر کلیم آئے ہیں۔
![انشورنش کمپنیوں کی پریشانیوں میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7427849_ebnga.jpg)
کلیم انڈر رائٹنگ اور ری انسورنش نے کہا کہ سنجے دتہ ان کلیم کی تصدیق اور پھر سیٹل مینٹ کے لئے روڈمیپ تیار کررہی ہے۔
واضح رپے کہ گزشتہ ہفتے مغربی بنگال میں بھیانک طوفان آنے کے سبب سنکٹروں افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ کروڑوں کا نقصان ہو اہے۔
کسانوں نے اپنے اپنے نقصانات کی بھر پائی کے لئے انشورنش کمپنیوں سے معاوضہ کے لئے درخواستیں دی ہے ۔ انشورنش کمپنیوں کے لئے کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنے میں دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔