بھارتی فٹبال کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے مدد دی ہے۔
دفاعی کھلاڑی پریتم كونٹل نے مغربی بنگال کی وزیراعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار روپے دیئے ہیں۔
جبکہ مڈفیلڈر پرنئے هلدر بیركپور منگل پانڈے فٹ بال کوچنگ کیمپ میں اور بیركپور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بنیادی سہولت سے محروم بچوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔
پرنئے هلدر نے اس کے علاوہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 20 ہزار روپے بھی دیئے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں تعاون کرنے کی یقین دلائی ہے۔
هلدر کلب ساتھی پربير داس نے 50 ہزار روپے کی مدد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گول کیپر ارندم گھوش نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس سامنے آئے تھے اس کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد 25ہوگئی ہے۔تاہم مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن میں داخل 21مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔اب تک بنگال میں تین افراد کی موت ہو چکی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
گزشتہ روز جن تین خواتین کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں دو خواتین میں سے ایک کی عمر 76برس اور ایک کی عمر 56برس ہے ۔یہ تینوں کورونا وائرس کے مریض کے رابطے میں آئے تھےاور اس مریض کا علاج پرائیوٹ اسپتال میں ہورہا ہے ۔یہ خواتین بھی گزشتہ کئی دنوں سے قرنطینہ میں تھیں ۔
مغربی بنگال میں35,000ہزار افراد قرنطینہ میں ہیں ۔ان میں کئی لوگ اپنے گھر میں ہیں جب کہ کچھ مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں ۔سنیچر کو 68نئے مریض کو داخل کرایا گیا ہے ۔