ETV Bharat / state

بھارتی تیزانداز طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تقسیم کرنے میں مصروف

بھارتی تیرانداز راہل بنرجی ان دنوں اپنے گھر میں محصور رہنے کے بجائے 20مئی کو آئے امفان طوفان کے متاثرین کی اپنے دوستوں کے ساتھ مدد کر رہے ہیں اور وہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف مہم چلارہے ہیں۔

بھارتی تیزانداز طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تقسیم کرنے میں مصروف
بھارتی تیزانداز طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تقسیم کرنے میں مصروف
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 6:09 PM IST

کورونا بحران کا سامنا کررہے مغربی بنگال کو 20مئی کو آئے امفان طوفان نے بہت بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور یہ گزشتہ سو برس میں سب سے شدید طوفان تھا۔

دولت مشترکہ کھیل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے راہل بنرجی نے اپنے چنددوستوں کے ساتھ مل کر ترپال، کھانے کے پیکٹ اور سنیٹری نیپکن کے ساتھ متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔ جنوبی 24پرگنہ کے متاثرہ علاقے میں ان کی ٹیم 25مئی سے ہی کام کررہی ہے۔

بھارتی تیزانداز طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تقسیم کرنے میں مصروف
بھارتی تیزانداز طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تقسیم کرنے میں مصروف

بنرجی نے کہا کہ جب ہماری کار جوبی 24پرگنہ کے کول ٹولی گاؤں میں پہنچی تو ہمارے کار کے ارد گرد بڑے پیمانے پر بھیڑ جمع ہوگئی اور ریلیف کے سامان لینے کی ہوڑ لگ گئی۔ہمارے پاس 200پیکٹ اور 150تڑپال تھے مگر مانگنے والے کہیں زیادہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ہر طرف پانی ہے۔لوگوں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ہم اپنے آپ کو بے بس محسوس کرنے لگے اور یہ محسوس ہوا کہ یہ مدد ناکافی ہے۔

راہل بنرجی اپنے دوست نیلودسا (ٹٹو آرٹسٹ)اور پریام مڈڈے (ڈانس ٹیچر)کے ساتھ اس عہد کے ساتھ وہاں لوٹے وہ جلد ہی بڑے پیمانے ریلیف لے کر آئیں گے۔چند دن کے بعد جب وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ سندر بن کے علاقے میں صورت حال یکساں ہے اور کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

راہل بنرجی نے کہا کہ سندربن کے علاقے میں سب کچھ تباہ ہوچکا ہے۔ہم پولس کے تعاون کی مددسے متاثرین کے قریب پہنچے۔ریلیف کے سامان لینے کیلئے یہ لوگ بے چین تھے مگر جب انہیں ریلیف کے سامان گئے تو ان کے چہرے کی مسکراہٹ سے ہمیں بہت ہی خوشی ہوئی کہ ہم کسی کے کا م تو آئے۔

گزشتہ 10دنوں میں راہل بنرجی اور ان کی ٹیم چار مرتبہ متاثرہ علاقے کا دورہ کرچکی ہے۔کئی چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے وہ سامان پہنچارے ہیں۔

سندر بن کے بیکھالی علاقے کا دورہ کرنے کے بعد راہل بنرجی نے کہاکہ ہمیں ایک این جی اور ہمارے دوست فنڈ سے مدد کررہے ہیں۔لوگ بڑے پیمانے پر پرانے کپڑے، تڑپال اور کھانے کی دیگر اشیاء دے رہے ہیں۔

راہل بنرجی نے کہا کہ تباہی اتنی بڑی ہے کہ لوگوں کو معاشرتی فاصلے کا خیال ہی ختم ہوگیا ہے۔ایسے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطر ہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ حفاظتی سامان بھی لوگوں کو فراہم کررہے ہیں۔ لوگوں کے پاس نہ کھانے کیلئے اشیاء ہے اور نہ ہی رہنے کیلئے گھر۔ایسے میں ان لوگوں کیلئے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.