ETV Bharat / state

معاشرتی فاصلے بھارتی سماج پر اثرانداز ہوں گے - آئی آئی ٹی کھڑگپور

کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں سفر پر پابندی، لاک ڈائون اور معاشرتی فاصلے پر آئی آئی ٹی کھڑگ پورنے ایک مطالعہ کیا ہے کہ اس کی وجہ سے بھارتی سماج و معاشرے پر کیا اثرات پڑنے والے ہیں ۔

معاشرتی فاصلے بھارتی سماج پر اثرات انداز ہوں گے

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 7:40 PM IST

آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اس مطالعے میں لاک ڈاؤن کی صورت میں لوگوں کی تیاری ان کے طرز عمل اور سفری پابندیوں اور معاشرتی فاصلے کے اثرات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

معاشرتی فاصلے بھارتی سماج پر اثرات انداز ہوں گے
معاشرتی فاصلے بھارتی سماج پر اثرات انداز ہوں گے

یہ مطالعہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور سی رنبیر اور چترا گپتا اسکول آف انفراسٹرکچر ڈیزائن اینڈ مینیجمنٹ محکمہ سول انجینئرنگ کے ریسرچ اسکالروں نے پروفیسر بھرگب میترا کی زیر سرپرستی نے کیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم میں ڈاکٹر سوربھ ڈنڈاپٹ ، ڈاکٹر کنجل بھٹاچاریہ ، انم سائی کرن اور کوسوبھ سیسدار شامل ہیں۔ محققین نے 22 مارچ سے28 ریاستوں اور 4 مرکزی علاقوں کے400 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ریسرچ سےمستقبل کے کسی بھی واقعات کا مقابلہ کرنے کے لئے ممکنہ اسٹریٹجک پر مبنی پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مطالعے کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے سفر اور معاشرتی فاصلے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ یہ اقدامات کتنے مفید ہیں۔

لاک ڈاؤن کی ضرورت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے پروفیسرمیترا نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد 20 فیصد لوگوں نے موجودہ شہروں کو چھوڑنے کی کوشش کی ہے۔

میترا نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دوسرے مقامات پر کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خطرہ بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ جنتا کرفیو اور پھر اس کے بعد ملک کی دیگر ریاستوں کے ذریعہ لاک ڈاؤن اور بعد میں وزیراعظم کے ذریعہ ملک بھر میں 21دنوں کیلئے لاک ڈائون نافذ کئے جانے کی جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے کیلئے یا نا گزیر اقدامات ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم یہ بات خوش آئند بات ہے کہ گھر سے کام کرنے والوں کی تعداد میں 40فیصد سے بڑھ کر 75فیصد ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی بڑی آبادی کوروناوائرس کے خطرات سے آگاہ ہیں اور اس کے روک تھام کیلئے اٹھائے جارہے اقدامات کو صحیح ٹھہرارہے ہیں ۔

محقق ڈاکٹر سوربھ ڈنڈاپت نے کہا کہ22مارچ کا جنتا کرفیوکے مثبت اثرات پڑے ہیں لاک ڈائون کے نفاذ اور اس کی تیاریوں کیلئے مواقع فراہم ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں میں عوامی ٹرانسپورٹ سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا ہوئی ہے کہ اس سے خطرات بڑھ سکتے ہیں اور حکومتوں کی طرف سے چلائی جانے والی سخت مہمات اور میڈیا کے ذریعہ کوویڈ 19 کے وسیع کوریج کی وجہ سے بھی لوگوں نے آگاہی پیدا ہوئی ہے ۔

ڈنڈا پت نے کہا کہ 17مارچ تک کورونا وائرس کے خطرات سے متعلق لوگوں میں آگاہی نہیں تھی ،60فیصد آبادی طویل سفر کرنے ، معاشرتی دوری اور تعطیل پر نہیں جانے پر غور کررہی تھی مگر 22مارچ کے بعد 75فیصد آبادی کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ ہوئی ہے ۔

ایک اور محقق ڈاکٹر کنجل بھٹاچاریہ نے کہا کہ اگرچہ یہ مثبت رویہ کی نشاندہی کرتا ہے ، تاہم اب بھی بڑی آبادی سفر کرنے پر غور کررہی ہے اس سےوائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ٹیم کے شرکا نے کہا کہ لاک ڈائون سے متعلق مزید بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نافذ کئے لاک ڈائون پر ایک بڑا حلقہ غیر مطمئن ہے ۔اس نئے صورتحال میں شہریوں کے تاثرات اور ان کے رد عمل کو سمجھنے اور مزید معلومات جمع کرکے مستقبل کی تیاریوں کیلئے حکومت کیلئے معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.