ETV Bharat / state

کولکاتا: نِیٹ امیدواروں کے لیے عارضی قیام کا انتظام - ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے اس کی ذمہ داری نیر اقبال کو دی گئی ہے

کولکاتا میں ریاستی حج کمیٹی نے دور دراز سے آنے والے امیدواروں کے لیے ریاستی حج کمیٹی کے دو شاخوں میں مفت عارضی قیام کا انتظام کیا ہے۔

west bengal hajj committee arranged of temporary stay for neet candidates
کولکاتا میں نِیٹ امیدواروں کے لیے عارضی قیام کا انتظام
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 8:52 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ریاستی حج کمیٹی نے آئندہ 13 ستمبر کو ہونے والے نِیٹ کے امتحان کے لیے دور دراز سے آنے والے امیدواروں کے لیے عارضی قیام کا انتظام کیا ہے۔ 10 ستمبر سے 13 ستمبر تک نِیٹ کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے ریاستی حج کمیٹی کے حج ہاؤس دلکشا اسٹریٹ اور حج ٹاور کوئی کھالی وی آئی پی روڈ میں عارضی قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

کولکاتا میں نِیٹ امیدواروں کے لیے عارضی قیام کا انتظام

آئندہ 13 ستمبر کو نِیٹ کا امتحان ہونے والا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے مد نظر آمد و رفت کے ذرائع مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں۔

لوکل ٹرین کے علاوہ بس کی تمام روٹ بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں دور دراز سے امتحان دینے کے لیے کولکاتا آنے کے لیے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی نے دور دراز سے آنے والے امیدواروں کے لیے مفت عارضی قیام کا انتظام کیا ہے۔

west bengal hajj committee arranged of temporary stay for neet candidates
کولکاتا میں نِیٹ امیدواروں کے لیے عارضی قیام کا انتظام

جس کے تحت کولکاتا میں نِیٹ کا امتحان دینے کے لیے آنے والے امیدواروں کو ریاستی حج کمیٹی کے دو شاخوں حج ہاؤس دلکشا اسٹریٹ اور حج ٹاور کوئی کھالی وی آئی پی روڈ میں میں عارضی قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

آئندہ 10 ستمبر کی شام سے دونوں جگہوں پر نِیٹ امیدواروں کے قیام کا پورا انتظام کر دیا جائے گا۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے اس کی ذمہ داری نیر اقبال کو دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی کی کولکاتا میں نیو ٹاؤن، دلکشا اسٹریٹ اور کوئی کھالی میں عازمین کے لیے دفاتر اور قیام گاہ ہیں۔ نیو ٹاؤن میں فی الحال کووڈ سیف ہوم بنایا گیا ہے۔ اسی لیے حج ٹاور کو کھالی وی آئی پی روڈ اور پارک سرکس دلکشا اسٹریٹ میں نِیٹ کا امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے ریاستی حج کمیٹی نے عارضی قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کولکاتا شہر میں ہوٹل اور لاج بھی بہت سارے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے جو دور دراز سے امیدوار امتحان میں شرکت کے لیے کولکاتا آئیں گے، ان کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے ریاستی حج کمیٹی نے ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.