ETV Bharat / state

بنگال حج کمیٹی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری - urdu news

حج 2021 کے لئے نئے گائیڈ لائن کے ساتھ بیرون ممالک کے صرف 45 ہزار عازمین کو اجازت دی گئی ہے۔بھارت کے پانچ ہزار عازمین کو حج کرنے کا موقع ملے گا۔

بنگال حج کمیٹی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 4:53 PM IST

Updated : Jun 3, 2021, 5:04 PM IST

حج 2021 کے لئے حکومت سعودی عرب کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے اس بار صرف 45 ہزار بیرون ملک عازمین کو حج کرنے کا موقع ملے گا۔

مغربی ریاستی حج کمیٹی کو اس بار 400 سے 600 عازمین کا کوٹا مل سکتا ہے۔

عازمین کو اس بار کئی نئے شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ 18 سے 60 سال کے عازمین کو ہی اس بار حج کی اجازت دی گئی ہے۔

بنگال حج کمیٹی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری

حج 2021 کے لئے نئے گائیڈ لائن کے ساتھ بیرون ممالک کے صرف 45 ہزار عازمین کو اجازت دی گئی ہے۔بھارت کے پانچ ہزار عازمین کو ہی حج کرنے کا موقع ملے گا۔

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے ذریعے اس بار 400 سے 600 عازمین کو ہی حج کرنے کا موقع ملے گا۔ لیکن اس بار کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نئے شرائط طے کئے گئے ہیں۔

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے ایکزیکٹیو افسر محمد نقی کے مطابق اس بار عازمین کے لئے کئی نئے شرائط طے کئے گئے ہیں۔

کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بار ہمارے ملک کو عازمین کا کوٹا پانچ سے چھ ہزار ہی ملا ہے۔ مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کو 400 سے 600 عازمین کا کوٹا مل سکتا ہے۔

جس کے لیے عرضی طلب کی گئی ہے۔ہمیں جو نئی گائیڈ لائن موصول ہوئی ہے اس کے مطابق 18 سے 60 سال کے ہی عازمین سے حج 2021 کے لئے عرضی طلب کی گئی ہے۔

عازمین جو گذشتہ 6 ماہ کے درمیان اسپتال میں داخل نہ ہوئے ہوں اس سلسلے میںرپورٹ پیش کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ویکسین کی بھی تفصیل مہیا کرانا ہوگا جن لوگوں نے عید سے قبل ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ہوگا وہی حج پر جانے کے اہل ہوں گے۔

سعودی عرب میں داخل ہونے سے 14 دن قبل ویکسین کے دونوں ڈوز مکمل ہونےچاہئے اور تفصیل دینی ہوگی۔ بھارتی عازمین کیلئے کوویشیلڈ ویکسین کو منظوری دی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2021, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.