ETV Bharat / state

Governor CV Anand Bose مغربی بنگال حکومت کی آڈٹ رپورٹ راج بھون میں جمع

ریاستی حکومت کے محکمہ خزانہ کی طرف سے دی گئی آڈٹ رپورٹ راج بھون میں جمع کر دی گئی ہے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے ریاستی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کو تسلیم کیا۔

مغربی بنگال حکومت کی آڈٹ رپورٹ راج بھون میں جمع

author img

By

Published : May 11, 2023, 12:12 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اور ریاستی حکومت کے درمیان محکمہ تعلیم کو لے کر تنازعات حالیہ دنوں میں کئی بار منظر عام پر آچکے ہیں۔ لفظی جنگ اس حد تک نہیں پہنچی جہاں سابق گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے درمیان تھی۔ رابندر بھارتی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے گورنر بوس نے واضح کیا کہ اگر ریاست میں کوئی آئینی بحران ہے تو وہ کشمکش میں خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

گورنر کے اس بیان کو لے کر کوئی کم تنازع نہیں ہوا۔ اور اس تنازع کے درمیان بدھ کو گورنر کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ ریاستی محکمہ خزانہ کی 2022 کی آڈٹ رپورٹ راج بھون میں پیش کر دی گئی ہے۔ راج بھون کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا کہ چیف اکاؤنٹنٹ ستیش کمار گرگ نے آڈٹ رپورٹ پیش کر دی ہے۔ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کی آڈٹ رپورٹ رواں سال 8 مئی کو پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ گورنر نے یہ نہیں بتایا کہ اس آڈٹ رپورٹ میں کوئی تضاد ہے یا نہیں۔ اس کے نتیجے میں مانا جا رہا ہے کہ گورنر نے یہ اطلاع صرف عام لوگوں کو بتانے کے لئے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal Governor Sought Report Over Attack Of Central Minister مغربی بنگال کے گورنر نے مرکزی وزیر پر حملے کی رپورٹ طلب کی

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اور ریاستی حکومت کے درمیان کئی معاملات پر تنازع چل رہا ہے جن میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو یونیورسٹیوں کی وائس چانسلر بنانے سے متعلق بل بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.