مغربی بنگال حکومت نے مرشد آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجیت سنگھ یادو کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
دراصل جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوپی نگر کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہزاروں افراد جمع ہو گئے تھے۔
اس معاملے کو لے کر ایک سیاسی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا اور بی جے پی نے ممتا بنرجی حکومت کی طرف سے اقلیتی اکثریت علاقوں میں معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے میں ناکامی پر تنقید بھی کی تھی۔
وزارت داخلہ نے ریاستی چیف سکریٹری اور پولیس چیف کو بھی خط بھیج کر اس پر کارروائی کی مانگ کی تھی۔
فی الحال یادو کو درگاپور میں کاؤنٹر فورس کے ایس پی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اور ان کی جگہ سبری راج کمار کو مرشدآباد کا ایس پی بنایا گیا ہے۔