کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کو فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے۔ فائر سیفٹی آڈٹ کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں میں برقی سے متعلق آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ ریاستی محکمہ صحت نے آج صبح ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ Fire Audit in West Bengal Hospitals
محکمہ صحت کے سکریٹری نے اس میٹنگ کے بعد ضلع میں ریاستی محکمہ صحت کے چیف ہیلتھ افسران کو ہدایت دی۔ یہ فائر سیفٹی آڈٹ ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر کرایا جائے۔ ایس ایس کے ایم میں آگ لگنے کی جگہ کا معائنہ کرنے اور آگ لگنے کی وجہ بتانے کے لئے اس کمیٹی میں ماہر ڈاکٹروں اور کلکتہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل ایم ایس بی پی کے تحت کام کرے گی۔ محکمہ صحت کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ضروری کارروائی کرے گا۔ Fire Audit in West Bengal Hospitals
ایس ایس کے ایم اسپتال کی سی ٹی اسکین عمارت میں کل رات آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا تھا۔ تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کوئی مریض یااسپتال کا عملہ زخمی نہیں ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ ایمرجنسی بلڈنگ کے پیچھے سی ٹی سکین بلڈنگ میں لگی۔ میئر فرہاد حکیم، وزیر اروپ بسواس چیف سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے تھے۔ Fire Audit in West Bengal Hospitals
یہ بھی پڑھیں:Fire in SSKM Hospital مغربی بنگال حکومت کا ایس ایس کے ایم ہسپتال میں آتشزدگی واقعے کی جانچ کا حکم
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سی ٹی سکین مشین سے لگ سکتی ہے۔ چیف سیکرٹری نے اس معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی طرح ریاستی محکمہ صحت نے آج ایک کمیٹی بنا کر جانچ کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ کمیٹی اگلے تین روز میں رپورٹ دے گی۔ اس کے بعد ہی کارروائی ہوگی۔ ادھر اس آگ کی وجہ سے آج سی ٹی اسکین ڈپارٹمنٹ کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ West Bengal Govt Order Fire Safety Necessary For All Hospitals In West Bengal