ETV Bharat / state

Fire in SSKM Hospital مغربی بنگال حکومت کا ایس ایس کے ایم ہسپتال میں آتشزدگی واقعے کی جانچ کا حکم

مغربی بنگال حکومت نے ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے سٹی اسکین اور یوجی سی شعبے میں گزشتہ شب لگی بھیانک آتشزدگی کے واقعے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔حکومت نے کہاکہ انکوائری کمیٹی کو جانچ کی تفصیلی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔Fire in SSKM Hospital

مغربی بنگال حکومت کا ایس ایس کے ایم ہسپتال میں آتشزدگی واقعے کی جانچ کا حکم

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 3:31 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع مشہور ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے سٹی اسکین اور یوجی سی شعبے میں گزشتہ شب لگی بھیانک آتشزدگی کے واقعہ پیش آنے سے افراتفری مچ گئی ۔West Bengal Govt Order To Probe To Find Whether Any Sabotage Behind Fire In SSKM Hospital

ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن جدید آلات کے جل کر راکھ ہونے کے سبب مالی طور پر کافی نقصان پہنچا ہے ۔

دوسری طرف مغربی بنگال حکومت نے ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے سٹی اسکین اور یوجی سی شعبے میں گزشتہ شب لگی بھیانک آتشزدگی کے واقعے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔حکومت نے کہاکہ انکوائری کمیٹی کو جانچ کی تفصیلی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مغربی بنگال محکمہ صحت کے چیف سیکریٹری این ایس نگیم نے کہاکہ پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی کو جانچ کی تفصیلی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی تشکیل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں بھی پتہ چلے کہ یہ ایک حادثہ ہے یا پھر اس کے پیچھے کسی کی سازش تو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Crops Damage in Bankura ڈی وی سی سے پانی چھوڑے جانے پر فصل تباہ

دوسری طرف اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم ، ریاستی وزیر اروپ رائے اور رکن اسمبلی مدن مترا نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں سٹی اسکین اور یوجی سی شعبے میں بھیانک آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کے نو انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تھا۔West Bengal Govt Order To Probe To Find Whether Any Sabotage Behind Fire In SSKM Hospital

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.