کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے نئے وئرینٹ کو روک تھام کے لئے اعلیٰ حکام نے میٹنگ شروع کردی ہے۔ اسہ درمیان ریاستی محکمہ صحت کے سکریٹری نے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے ساتھ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔مرکزی حکومت کی ہدایت کےبعد چیف سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری نوبنو میں میٹنگ کی۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد پر خصوصی نظر رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے۔ ٹیسٹنگ پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اسپتالوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آتے ہی جینوم کی ترتیب کے لیے نمونے بھیجیں۔ ملک بھر میں کورونا انفیکشن ایک بار پھر بڑھ رہا ہے۔ CoVID-19 وائرس کی نئی قسم، JN.1 کے ساتھ انفیکشن بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 115 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ذیلی قسم تین ریاستوں میں پھیل گئی، مانڈویا نے حالات کا جائزہ لیا
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، کیرالہ میں کورونا کی نئی شکل کی وجہ سے متاثرہ افراد کی کل تعداد17,49تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق منگل کی صبح آٹھ بجے تک ملک بھر میں کل 142 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 115 کیرالہ کے رہائشی ہیں۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔