پارتھو چٹرجی نے کہا کہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 اکتوبر تک جاری کردیا جائے گا۔ اس سے قبل ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر کے مہینے امتحانات نہیں ہوں گے اور پارتھو چٹرجی کو انہوں نے ہدایت دی تھی کہ ایک ہفتے میں امتحانات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ممتا بنرجی کی ہدایت پر وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ میٹنگ کی اس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے بغیر امتحانات کے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کوروسوں کے فائنل سمسٹر کا امتحان لئے بغیر سرٹیفکٹ دینے سے انکار کردیا تھا اور ریاستوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی ہدایت پر امتحانات منعقد کرائیں۔ یوجی سی نے 30 ستمبر تک امتحانات منعقد کرانے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم عدالت نے کہا تھا کہ اگر کوئی ریاست متعینہ تاریخ کے بجائے کسی اور تاریخ میں امتحان کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے رجوع کرنا ہوگا۔
ممتا بنرجی نے 30 ستمبر تک امتحانات کرانے کے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے بھی بات کی تھی کہ اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آرہی ہے۔ ایسے میں طلبا کی زندگی خطرے میں ڈال کر امتحانات منعقد کرانا مناسب نہیں ہے۔ مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت امتحانات منعقد کرانے کی مخالف نہیں ہے بلکہ امتحانات کے وقت پر اعتراض کیا تھا۔
رواں سال مارچ سے کورونابحران کی وجہ سے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے یں ہے۔ کالج اور یونیورسٹی کے فائنل سمسٹر کے امتحاات غیر یقینی بن گئے۔ جولائی میں، یو جی سی یا یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے آخری سمسٹرز کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی تھی۔
اس سے قبل مغربی بنگال کی ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے ریاستی حکومت سے کہا تھا کہ اکتوبرمیں درگا پوجا سے قبل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فائل سیمسٹر کے امتحانات منعقد کرالیے جائیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی بھی ریاستی یامرکزی یونیورسٹی فائنل سمسٹر کا امتحان لئے بغیر ڈگری نہیں دے سکتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر ستمبر میں امتحانات کے انعقاد کے حالات نہیں ہیں تو پھر ریاستیں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں مگر امتحان لینا ضروری ہے۔