ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید - سوشل میڈیا پر نوک جھونک کوئی نئی بات نہیں

گورنر جگدیپ دھنکر نے بابائے قوم گاندھی جی کی جینتی کے موقع پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر شدید تنقید کی.

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 8:23 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک کوئی نئی بات نہیں ہے. اعلیٰ رہنماؤں کو جب بھی موقع ملتا ہے ایک دوسرے پر لفظی حملہ کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں.

گورنر جگدیپ دھنکر اکثر و بیشتر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہیں. ریاستی وزراء بھی ان کی تنقید کا بھر پور جواب دیتے ہیں.

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع تاریخی گاندھی گھاٹ پر گاندھی جینتی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں گورنر جگدیپ دھنکر مہمان خصوصی تھے.

گاندھی جی کے مجسمے پر گل پوشی کرنے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بنگال کی موجودہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر جم کر تنقید کی.

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع کو پورے ملک میں ایک قومی تہوار کی طرح مناتے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا. ہمیں ان کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے.

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ حکومت کو گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ اس ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے. حکومت امن اور عدم تشدد کی پالیسی سے بہت دور ہے.

مزید پڑھیں: ڈی سی ڈوڈہ نے ’کلین انڈیا‘ مہم کا افتتاح کیا

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اس موقع پر ٹوئٹ بھی کیا اور ریاستی عوام کے نام پیغام میں بھی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ان کی حکومت کو ہدف تنقید بنانے سے نہیں چکے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.