ETV Bharat / state

مغربی بنگال: افسران کو آزادنہ طور پر کام کرنے کی ہدایت - سیاسی پارٹیوں کو اعلی افسران کی ضرورت

گورنر کا کہنا ہے کہ 'آئی پی ایس افسران اور ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو سیاسی پارٹیوں کی نہیں بلکہ سیاسی پارٹیوں کو اعلی افسران کی ضرورت پڑتی ہے۔'

مغربی بنگال: افسران کو آزادنہ طور پر کام کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 4:18 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو بغیر کسی دباؤ کے آزادنہ طور پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران ریاست میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر ریاست کو چلانا ناممکن ہے۔ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔'

گورنر کا کہنا ہے کہ 'آئی پی ایس افسران اور ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو سیاسی پارٹیوں کی نہیں بلکہ سیاسی پارٹیوں کو اعلی افسران کی ضرورت پڑتی ہے۔'

مغربی بنگال کے گورنر کے مطابق 'آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران جتنے غیر جانب دار ہوں گے ریاست کی اتنی ترقی ہو گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کے لئے افسران کو غیر جانبدار رہنا چاہئے اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔'

گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق' 1968 میں بنائے گئے قانون کے تحت آئی اے ایس اور آئی پی أیس کو سیاسی رہنماوں سے دوری بنانا ضروری ہے۔'

مغربی بنگال کے گورنر نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر پولیس اور آئی اے ایس کو استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'منتابنرجی اپنے سیاسی فائدے کے لئے اعلی افسران کا استعمال کر رہی ہیں، جو اب چلنے والا نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ایک مہینے کی چھٹی منانے کے لئے دارجلنگ میں ہیں۔ گورنر دارجلنگ میں چھٹی کے دوران بھی ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.