ETV Bharat / state

گورنر کو اسمبلی کے سالانہ نمائشی پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 6:20 PM IST

ایک بار پھرریاستی گورنرجگدیپ دھنکر کومغربی بنگال اسمبلی کے سالانہ پروگرام میں مدعونہیں کیا گیا۔ گورنرنے دعوت نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا

بی جے پی کی شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں ریلی

گورنر اور مغربی بنگال حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی نے اپنے سالانہ نمائشی پروگرام میں گورنر کو دعوت نہیں دی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ گورنر اس تقریب کیلئے مدعو نہیں کیا گیا ہے

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔ دونوں جانب بیان بازی کاسلسلہ جاری ہے۔

25دسمبر سے اس نمائش کا اہتمام ہونا ہے۔عام طور پر گورنر کو افتتاحی یا پھر اختتامی تقریب کیلئے مدعوکیا جاتا تھا۔تاہم اس نمائشی پروگرام کا افتتاح اسپیکر بمان بنرجی کریں گے۔

حکومت اور گورنر کے مابین جاری تنازع کی وجہ سے گورنر کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کس کو کتنی عزت دینی ہے مگر اس وقت راج بھون کا کردار کافی مشکوک ہے۔پھولوں کی نمائش کا پروگرام سیاست سے پرے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں گورنر جگدیپ دھنکر کا اسمبلی میں استقبال کرنے کیلئے کوئی نہیں آیا،اس کے علاوہ کئی بلوں کو روکے جانے کی وجہ سے بھی گورنر اور حکومت کے درمیان کھینچ تان کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بھی گورنر کے کردار اور رول کی سخت تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کئی مواقع پر ریاستی حکومت کو گھیرانے کی کوشش کی تھی ۔ اس کے علاوہ گورنر نے ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کے خطوط کو مبینہ طور پر منظرعام پر لانے کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ گورنر کاریاستی اسمبلی دورہ بھی سرخیوں رہا جہاں ان کااستقبال کرنے کے لیے کوئی نہیں تھا۔ کلکتہ یونیورسٹی میں گورنر جگدیپ دھنکر کا استقبال نہیں کیا گیاتھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.