مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے وزیر اعلیٰ کو کافی کے کپ پر دعوت دی ہے۔
گورنرجگدیپ دھنکر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ کافی ہاؤس میں کافی کاالگ ہی مزہ ہے۔
ریاست کی فلاح و بہود کیلئے وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ کہیں پر کافی پینے کو تیار ہے اور کافی ہاؤس سے کافی وہاں پہنچ جائے گی۔
گزشتہ سال جولائی میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی ممتا بنرجی اور گورنر کے درمیان کئی امور پر تکرار ہوچکا ہے اور گورنر لا اینڈ آرڈر کے مسئلے پر بنگال حکومت کی تنقید کرتے رہے ہیں۔
گورنر نے کل پریڈنسی کالج کے سامنے واقع کافی ہاؤس میں کل کافی پینے کے بعد آج اس کی تصویروں کو ٹوئیٹر پر شیئر کرنے کے بعد یہ دعوت دی۔گورنر نے کافی ہاؤس میں کافی پینے کو بہت ہی یادگار لمحہ قراردیا۔
یہ کافی ہاؤس بہت ہی مشہور ہے یہاں تحریک آزادی کے دوران کئی اہم شخصیات کافی پی چکے ہیں۔رابندر ناتھ ٹیگور اور نیتاجی سبھاش چندر بوس بھی یہاں آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور گورنرجگدیپ دھنکر کے درمیان کافی عرصے سے ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کرنے کولے کر جھگڑا چل رہا ہے۔
اس سے قبل گورنر نے کئی مرتبہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ریاست کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دوعت دی تھی لیکن انہوں نے ان کی دعوت قبول نہیں کیا۔
اس کے علاوہ گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی وزراء کے درمیان بیان بازی کاسلسلہ جاری رہاہے۔