ETV Bharat / state

ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر - گورنر جگدیپ دھنکر

گورنر جگدیپ دھنکر نے بیرکپور کے تاریخی گاندھی گھاٹ پر بابائے قوم گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ریاستی حکومت کو کوسنے سے نہیں چوکے۔

ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر
ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر
author img

By

Published : Jan 30, 2020, 6:45 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:41 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بیرکپور کے تاریخی گاندھی گھاٹ پر بابائے قوم گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں لاء اینڈآرڈر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر

انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع میں نظام ونسق کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ اس افراتفری کے عالم میں ریاستی حکومت کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

گورنر نے کہاکہ میں میڈیا سے سوال کرتا ہوں کہ ریاست کے کس حصے میں نظام ونسق ہے۔ ہر جگہ تشدد کا بازار گرم ہے۔ لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔

ریاستی گورنر نے کہاکہ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی تنقید نہیں کررہا ہوں ۔ ریاست کے تمام اضلاع میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر روشنی ڈالنے کی کوشش کررہاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی باتوں پر معذررت چاہتاہوں لیکن جو سچ ہے وہ سچ ہے۔ اس پر پردہ ڈال نہیں سکتے ہیں۔ ریاست کے اعلیٰ افسران اور وزیر اعلیٰ کہاں ہیں۔

ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر
ریاست میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ ریاستی حکومت اور اعلیٰ افسران کی خاموشی کے سبب ریاست میں نظام و نسق کی صورتحال بگڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کلکتہ یونیورسٹی میں میرے ساتھ جو کچھ ہو ا اس وقت کولکاتا پولیس کے افسران کہاں تھے۔ یوینورسٹی کیمپس کے کسی بھی کونے میں ایک بھی پولیس اہلکار نہیں تھا ۔ اس کا جواب کس کے پاس ہے ۔

گورنر نے کہاکہ ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں کو سیاست کا اکھاڑہ بنا رکھی ہے۔ طلباء پڑھتے ہیں کم اور سیاست زیادہ کرتے ہیں۔ ان کے پیچھے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کی سربراہ ہیں۔ پولیس اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی سیاست کرتے ہوئے نظر آ تے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔ ہر آدمی سیاست کرتا ہے۔ اس سے ریست اور عوام دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.