ETV Bharat / state

Jagdeep Dhankhar on Industrial Development: مغربی بنگال کے گورنر کی وزیراعلی پر تنقید

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 3:29 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی اور سیاست کو لے کر ایک ساتھ نہیں چلا جا سکتا ہے۔ Jagdeep Dhankhar on Industrial Development

مغربی بنگال کے گورنر کی وزیراعلی پر تنقید

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ عام بات ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے۔ایسا ہی ایک منظر بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے دوران دیکھنے کو ملا جب وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی سرزمین پر سرمایہ کاری کرنے والے بیرونی صنعت کاروں کو مرکزی جانچ ایجنسیوں سے پریشان نہ کروائیں۔ Jagdeep Dhankhar on Industrial Development

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بنگال میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہیں ہیں۔ یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ لیکن سیاست اور صنعتی ترقی دو مختلف پہلو ہے۔گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کو آپ سیاست سے جوڑ کر رکھا نہیں جا سکتا ہے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو بالکل غلط ہے۔ اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Social Worker Slams Mamata Banerjee: 'ممتا بنرجی نے اقلیتیوں کے لیے کچھ خاص نہیں کیا'

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ریاست کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ مغربی بنگال اور مرکزی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکز سے خوشگوار تعلقات کی بنیاد پر ہی مغربی بنگال خوشحال ریاست بن سکتی ہے۔دوسری طرف گورنر ہاؤس میں گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کی بھوٹان کے وزیر لینمپو لوک ناتھ شرما اور قونصل جنرل چینچو تیسرنگ سے ملاقات ہوئی۔ اس درمیان کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.