کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ترنمول کانگریس کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر مرکزی حکومت کے متعلقہ حکام سے ترنمول کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں بات کریں گے۔
-
Today, Shri @abhishekaitc, along with a 30-member delegation, went to Raj Bhavan for a pivotal meeting with the Governor.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) October 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Their purpose:
Championing the people's urgent call to release Bengal's rightful funds under MGNREGA and Awas Yojana.
Few glimpses 👇 pic.twitter.com/XLn74GK84J
">Today, Shri @abhishekaitc, along with a 30-member delegation, went to Raj Bhavan for a pivotal meeting with the Governor.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) October 9, 2023
Their purpose:
Championing the people's urgent call to release Bengal's rightful funds under MGNREGA and Awas Yojana.
Few glimpses 👇 pic.twitter.com/XLn74GK84JToday, Shri @abhishekaitc, along with a 30-member delegation, went to Raj Bhavan for a pivotal meeting with the Governor.
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) October 9, 2023
Their purpose:
Championing the people's urgent call to release Bengal's rightful funds under MGNREGA and Awas Yojana.
Few glimpses 👇 pic.twitter.com/XLn74GK84J
ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ مغربی بنگال کے لوگ محروم نہ رہیں۔ترنمول کانگریس کا وفد شام 4 بجے راج بھون میں پہنچا۔گورنر سے ملاقات کے دوران ترنمول کانگریس نے کہا کہ 100دن کام اسکیم کی رقم نہیں ملنے کی وجہ سے دیہی علاقوں کے عام ورکروںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ابھیشیک نے دعویٰ کیا کہ قانون کے مطابق اگر رقم کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی ہے تو ایک خاص شرح پر سود ادا کرنا ہوگا۔ محروموں کو یہ رقم ادا کرنی چاہیے۔ ابھیشیک نے کہا کہ وہ گورنر کے ذریعے مرکزی حکومت تک یہ باتیں پہنچانا چاہتے ہیں۔گورنر کے ساتھ میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس نے اس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کے خطوط اور میمورنڈم بھی سونپا ہے۔ میٹنگ کے بعد ممبر پارلیمنٹ نے سوگت رائے نے کہاکہ ’’میٹنگ اچھی رہی۔‘‘
گورنر اتوار کی رات شمالی بنگال اور دہلی کا دورہ کرنے کے بعد کلکتہ واپس آئے ہیں ۔ واپسی پر، انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی ان سے ملنے آ سکتا ہے، لیکن انہیں امن و امان کی تعمیل میں ان سے ملنے ضرور آنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس ترنمول کے 3 نمائندے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں راج بھون میں ان کے لیڈر سے ملوں۔ میں نے انہیں دارجلنگ میں راج بھون آنے کی دعوت دی تھی۔ لگتا ہے وہ یہاں نہیں آنا چاہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوںکہ وہ کیوں نہیں آنا چاہتا ہے ۔
دوسری طرف، ابھیشیک نے 5 دن قبل جمعرات کو راج بھون کے گھیرائو کا آغازکیا تھا ۔انہوں نےاس وقت تک کہا تھا کہ مرکزی وز یر سے ملاقات کیلئے انہوں نے دہلی میں وقت مانگا تھا مگر مرکزی وزیر نے ملاقات کیلئے وقت دینے کے باوجودہم سے ملاقات نہیں کی۔اس لئے ہم نے کلکتہ میں راج بھون میں گورنر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا۔گورنر مرکز کے نمائندے ہیںاس لئے ہم ان سے اپنے مطالبات پیش کرکے مرکزی حکومت تک بات پہنچانا چاہتے ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ گورنر ہائوس کے آس پاس دفعہ 144نافذ ہے اس کے باوجود حکمراں جماعت دھرنا کررہی ہے۔تاہم گورنر نے شہر واپسی کے دن ترنمول کے وفد سے ملاقات کا وقت دیا۔ اتوار کی رات راج بھون نے ترنمول کانگریس کو ای میل کر کے بتایا کہ وہ پیر کی شام 4 بجے گورنر سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں؛TMC And Governor Controversy زمیندارانہ ذہنیت کے طنزکو لے کر گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ
ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں بایک وفد جس میں منریگا سے استفادہ کرنے والے افراد بھی شامل تھے ۔راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا صحافیوں کو کوریج نہیں کرنے دیا گیا ہے۔