ETV Bharat / state

مغربی بننگال کے گورنر نے ای ڈی کی ٹیم پرہوئے حملے کی مذمت کی - مغربی بنگال کے گورنر

Governor CB Anand Bose Condemned Attack On ED گورنر سی وی آنند بوس نے سندیش کھالی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اس واقعے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ٹی ایم سی کو ہدف تنقید بنایا۔

مغربی بننگال کے گورنر نے ای ڈی کی ٹیم پرہوئے حملے کی مذمت کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 6:47 PM IST

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ حکومت کو جمہوریت میں اس طرح کی بربریت کو روکنا چاہیے۔ لیکن اگر حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہتی ہے تو ملک کا آئین مناسب کارروائی کرے گا۔ بوس نے یہ بھی کہا کہ اگر آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ گورنر کی حیثیت سے مناسب وقت پر مناسب کارروائی کریں گے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعہ کو سندیش کھالی واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ گورنر یہ اعلان کیوں نہیں کر رہے کہ ریاست میں آئینی ڈھانچہ منہدم ہوگیا ہے؟ اس کے بعد گورنر نے یہ سخت پیغام جارہی ہے ۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ وہ بدمعاشوں کو ریاست کے عوام کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تشدد کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ای ڈی کو مقامی لوگوں کے غصے کااس وقت سامنا کرنا پڑا جب ای ڈی کی ایک ٹیم جمعہ کو سندیش کھالی میں ترنمول لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے ایک افسر کا سر پھٹ گیا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں کو ہجوم کے دباؤ میں پیچھے ہٹنا پڑا۔ سندیش کھالی کے مختلف مقامات پر مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ لکڑی کے ڈھیروں سے کئی سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں ۔

راشن تقسیم بدعنوانی معاملے میں تحقیقات کی بنیاد پر ای ڈی نے ترنمول لیڈر شاہجہان شیخ کے سندیشکھلی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ لیکن وہ گھر بند تھا۔ کافی دیر فون کرنے کے بعد بھی کسی نے جواب نہ دیا۔ تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد ای ڈی کے تفتیشی افسران نے اس مکان کا تالہ توڑنے کی کوشش کی۔ اس وقت کئی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے معاملے میں مہوا موئترا کو عدالت سے نوٹس جاری

دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے سندیش کھالی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم پر ہوئے حملے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت میں مغربہی بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.