ETV Bharat / state

Governor CB Anand Bose گورنر سی وی آنند بوس کا امریکہ دورہ منسوخ

گورنر سی وی آنند بوس نے اپنے بیرون ملک کا دورہ آج منسوح کردیا ہے راج بھون کے ذرائع کے مطابق گورنر سی وی آنند بوس نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس کا امریکہ دورہ رد
گورنر سی وی آنند بوس کا امریکہ دورہ رد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 12:36 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع راج بھون(گورنر ہاوس) کی طرف سے بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل بان کی مون نے گورنر بوس کو واشنگٹن ڈی سی میں 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منعقد ہونے والے عالمی ثقافتی میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ راج بھون نے اتوار تک بوس کے غیر ملکی دورے کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ اعلان نہیں کیا تھا۔

تاہم اب دورہ رد ہونے کے بعد گورنر کے پروگرام کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس کے مطابق گورنر سرکاری پروگراموں کے علاوہ امریکہ میں ہونے والی ایک ادبی کانفرنس میں بھی شرکت کر نے والے تھے۔ انہیں امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں سے بھی ملنا تھا۔ ان کے کئی امریکی شہروں میں پروگرام تھے۔ بوس کو 7 اکتوبر کو کلکتہ واپس آنا تھا۔ لیکن آخر میں انہو ں نے مالی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے دورہ منسوخ کر دیا۔

گورنر کے مجوزہ دورے میں کئی امریکی یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔ لیکن راج بھون نے پیر کو کہا کہ میٹنگ بدلے ہوئے حالات میں ورچوئل میڈیم کے ذریعے ہوں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے ایک حصے کا ماننا ہے کہ راج بھون کی طرف سے غیر ملکی دورے کو منسوخ کرنے کی وجہ بتائے جانے سے گورنر-نوبنو کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ نوبنو نے شکایت کی تھی کہ انہوں نے ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں کے عبوری وائس چانسلروں کی تقرری کے سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔ اس پر کافی تنازعہ ہوا ہے۔

وہ اتوار کی چھٹی میں بھی ریاست کے تمام وائس چانسلروں کے ساتھ گورنر نے میٹنگ کی اور تمام وائس چانسلروں کو اس میں شرکت کرنے کی ہدایت دی تھی۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے نرمل چندر رائے، جنہوں نے حال ہی میں دھوپاگوری ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے، نے ابھی تک ممبر اسمبلی کے طور پر حلف نہیں اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Congratulates Indian Athletes ممتا نے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

راج بھون کو لے کر تصادم کا ماحول بنا ہوا ہے۔ راج بھون کی طرف سے نرمل چندر سے حلف لینے کی تیاریاں کی گئی تھیں، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ پارلیمانی دفتر کی شکایت یہ تھی کہ گورنر نے ریاست کو نظرانداز کرتے ہوئے ممبر اسمبلی کو تنہا حلف دلانے کا انتظام کیا ہے۔ لیکن اسمبلی کے دفتر سے اتفاق نہیں ہونے کی وجہ سے راج بھون کی جانب سے حلف برداری کی تقریب منعقد نہیں ہو سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.