مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اسپیکر اور گورنر کے درمیان خط و کتابت کو عام کرنا افسوس ناک ہے اوریہ راز ہوتا ہے ۔
ترنمول کانگریس کے ڈپٹی چیف وہب سمیر چکرورتی نے کہا کہ اسمبلی کو گورنر اور اسپیکر کے درمیان ہوئے بات چیت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
گورنر اور بنگال حکومت کے درمیان ایک عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔بلوں پر دستخط نہیں کرنے کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے اسمبلی کے باہر گورنر کے خلاف احتجاج کیا۔
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر جو کچھ کررہے ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔کانگریس اور سی پی ایم اس بل کی مخالفت کررہی ہے۔
گورنر نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ یہاں صرف دستخط کرنے کےلئے نہیں آئے ہیں ۔گورنر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ گورنر متوازی حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
گورنر کے ذریعہ بلوں پر دستخط نہیں کئے جانے پر اسمبلی سیشن کو دودنوں کیلئے ملتوی کرنا پڑا تھا۔
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ حکومت گورنر کے ساتھ تنازع کے حق میں نہیں ہے۔آئین کے دائرے میں دونوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل گورنر نے بھی ممتا بنرجی سے بات چیت کرنے کا اشارہ دیا تھا۔5دسمبر کو انہوں نے کہا کہ میں ممتا بنرجی سے ریاستی سیکریٹریٹ میں بات چیت کرنے کو تیار ہوں ۔
دوسری طرف پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کے ارکان پاررلیمان نے گورنرجگدیپ دھنکر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر سے ان کی برطرفی کامطالبہ کیا۔
: