ETV Bharat / state

Dilip Ghosh on West Bengal Govt: ممتا حکومت جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے میں ناکام، دلیپ گھوش

author img

By

Published : May 9, 2022, 5:48 PM IST

بی جے پی پارٹی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت جرائم کی وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے Dilip Ghosh criticizes West Bengal government۔

Dilip Ghosh on West Bengal Government
Dilip Ghosh on West Bengal Government

کولکاتا: مغربی بنگال میں چند مہینوں کے دوران جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہونے کے بعد لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ اس درمیان بی جے پی پارٹی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت جرائم کی وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے BJP Leader Says West Bengal government fails to crack down on criminals۔

رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کبھی بھی جرائم پیشہ افراد پر قابو پا نہیں سکتی ہے کیونکہ وہ (ٹی ایم سی) ان کی بدولت ہی اقتدار میں آئی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام مشہور شہہ زور آج ترنمل کانگریس میں اہم مقام پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں:

دلیپ گھوش نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جتیندر تیواری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل درست کہا کہ بنگال کو فتح کرنے سے پہلے اہلِ بنگال کو جیتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگال کے لوگوں کو بدعنوان حکومت سے نجات دلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کب اور کس صورت میں کامیابی ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.