ETV Bharat / state

'دارجلنگ میں بی جے پی کو ایک ووٹ نہیں ملے گا'

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے دارجلنگ کے عوام کو بی جے پی سے دوری بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:13 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے بیرپاڑہ میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے کہا کہ ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہاڑ(دارجلنگ) کے لوگوں کو دھوکہ دی ہے۔ دھوکہ بازی کرنے والوں کے لیے پہاڑ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ہمارے گورکھا لوگوں کے ووٹوں کی بدولت رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی بنتے ہیں تاہم اس بار بی جے پی کے رہنماوں کو سمجھ میں آئے گا۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے دارجلنگ کے عوام کو بی جے پی سے دوری بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے سے بہتر ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو گلے سے لگایا جائے۔ بی جے پی والوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ اس بار ترنمول کو آزما کر دکھتے ہیں۔

'دارجلنگ میں بی جے پی کو ایک ووٹ نہیں ملے گا'
'دارجلنگ میں بی جے پی کو ایک ووٹ نہیں ملے گا'

انہوں نے کہا کہ علیحدہ گورکھا لینڈ کا جائز مطالبہ اپنی جگہ، بی جے پی کو دارجلنگ سے باہر نکالنے کی کوشش اپنی جگہ پر ہے۔

ویمل گورنگ نے کہا کہ شمالی بنگال میں دارجلنگ کی سیاست اثر انداز ہے۔ پہاڑ میں رہنے والے لوگ جس طرف جائیں گے شمالی بنگال کی سیاست اس طرف رخ کرے گی۔

دارجلنگ میں نہ امت شاہ کی چلے گی اور نہ ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی۔ یہاں صرف اور صرف پہاڑ والوں کی چلتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر ماہ میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بولپور میں امت شاہ کا روڈ شو

ویمل گورنگ آہستہ آہستہ دارجلنگ کی سیاست میں سرگرم واپسی کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ انہوں نے سلی گوڑی میں تین برسوں میں پہلی مرتبہ عوامی جلسے کو خطاب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.