ETV Bharat / state

مغربی بنگال کو ویکسین کم دیےگئے: ممتا بنرجی - کورونا ویکسین

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نےمرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے مغربی بنگال کو ضرورت سے کم ویکسین فراہم کی۔

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 1:33 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسینیشن کو بھی لے کر سیاست تیز ہو گیی ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق مرکز پر نکتہ چینی کی۔اور ریاستی حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگایا۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر ریاست مغربی بنگال کو کورونا ویکسین کے ڈوز کم تعداد میں بھیجے ہیں۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت ہر چیز میں سیاست کرتی آئی ہے اور اس مرتبہ کورونا ویکسین کو لے کر ریاست کے ساتھ سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی سیاست کے سبب ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال میں بہت ہی کم لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.