ETV Bharat / state

مغربی بنگال: انجمن ترقی اردو کے جنرل سکریٹری قاسم علیگ Qasim-Alig کا انتقال

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 1:48 PM IST

انجمن ترقی اردو (مغربی بنگال) کے جنرل سکریٹری، شاعر و ادیب قاسم علیگ Qasim-Alig آج صبح انتقال کر گئے جس سے ادبی حلقوں میں غم کا ماحول ہے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔

انجمن ترقی اردو کے جنرل سکریٹری قاسم علیگ

قاسم علیگ Qasim-Alig کی عمر 85 برس تھی وہ بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں ایک جلسے میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

ممتاز ادیب و شاعر ایم اے قاسم علیگ کی موت پر انجمن ترقی اردو ہند(anjuman taraqqi urdu west bengal) کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال اردو ادب حلقوں میں غم کی لہر ہے۔ قاسم علیگ اردو تحریک کے علمبردار تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم اے قاسم علیگ نہ صرف انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال کے جنرل سیکرٹری تھے بلکہ ہوڑہ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں اردو سے متعلق دوسرے اہم مسائل کے حل کے لیے چلائی گئی تحریک کا حصہ بھی تھے۔

قاسم علیگ نے مغربی بنگال میں اردو زبان کو دوسری زبان کا درجہ دلانے کی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ساری زندگی اردو کی خدمت میں گزار دی۔

اس موقع پر ہوڑہ رائٹرز ایسوسی ایشن سمیت مختلف اداروں نے ایم اے قاسم علیگ کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں اردو کی تحریک اور ادب کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.