مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں انڈین نیشنل کانگریس کے136واں یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں کانگریس کے ضلع سطح کے رہنماؤں کے علاوہ مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر گارولیا ٹاؤن کانگریس کے کارگزار صدر تاپس چودھری نے کہا کہ بھارت کی آزادی میں انڈین نیشنل کانگریس کا کیا رول رہا پورے ملک کو معلوم ہے۔ملک کی آزادی میں کانگریس کے تاریخی کارنامے کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔لیکن آج وہ لوگ ( آر ایس ایس) کانگریس کے تاریخی کارنامے پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔ ملک کی آزادی میں ان کا کوئی رول ہی نہیں ہے۔
اس موقع پر گارولیا ٹاؤن کانگریس کے نایب صدر قاضی محمد صدرالدین اور نوجوان رہنما جاوید اقبال کے علاوہ پرومود ورما، بریندر گپتا، ایڈوکٹ نوشاد علی، پردیپ ورما، انربان رای، ڈی این چودھری، سنتوش داس، منرالدین، مظہر امام اور نواباڑہ اسمبلی حلقے کے اقلیتی شعبے کے صدر شیخ محمد یونس موجود تھے۔