شمالی24 پر گنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ کے تحت گھوسی ڈانگہ علاقے سے پولیس نے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
مغربی بنگال کے شمالی24 پر گنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ کے تحت گھوسی ڈانگہ علاقے سے پولیس نے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بشیرہاٹ کے گھوسی ڈانگہ علاقے میں تلاشی مہم کے دوران چار بنگلہ دیشی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد محمد غیاث الدین ملا،محمد اظہر،ابو بکراورالیاس خان کی شکل میں شناخت ہوئی ہے ۔ وہ تمام بنگلہ دیشی شہری۔
پولیس نے مزیدکہا کہ تمام افراد غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔ ان کے پاس کوئی کاغذات نہیں تھے۔
پولیس نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کو لے سرحدی گاؤں میں تلاشی اور چھاپہ ماری مہم میں تیزی لانے سے متعلق باتوں کو انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقے میں حسب معمول کارروائی قرار دیا ہے ۔
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق گھوسی ڈانگہ میں بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب گشت کے دوران چاروں بنگلہ دیشی شہری کو غیرقانونی طریقے سے دراندازی کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت بنگلہ دیش سرحد ی علاقے میں تلاشی اور چھاپہ ماری مہم تیز کردی گئی ہے۔ سرحدی گاؤں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔