مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے گلسار کے شکار پور علاقے میں ریت سے لدی ایک لاری بے قابو ہو کر ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کو روند ڈالا۔
اس واقعہ میں موقع پر ہی ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔ باشندوں نے قاتل لاری کو نذرآتش کردیا۔
پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کرحالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ریت سے لدی ایک لاری بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک گھر میں داخل ہوگئی۔ اس کے سبب ایک خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگیے ۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ لاری کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ نشے میں دھت ہونے کہ وجہ سے یہ واقعہ پیش آ یا۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ شکور پور میں غیر قانونی طریقے سے بالی نکالنے کا کام کیا جاتا ہے۔ رات کے وقت نشے میں دھت ڈرائیور نے لاری سے اپنا توازن کھودیا جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس پر بالو کے غیرقانونی کاروباریوں کی مدد کرنے پر الزام لگایا ۔