مغربی بنگال کےمرکزی کولکاتا کے کولوٹولہ کے ہرن باڑی میں واقع بیگ کے گودوام میں بھیانک آگ لگنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔اس واقعہ میں لاکھوں کے نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
کولوٹولہ کے ہرن باڑی میں واقع بیگ کے گودوام میں بھیانک آگ لگنے کی اطلاع پا کر فائر بریگیڈ کے پانچ انجن جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ تفتیش جاری ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلاہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب گودام میں آگ لگی ہے۔
گودوام میں پلاسٹک، چمڑا،کیمیکل وغیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کرلی ۔آتشزدگی پر جلد قابو نہیں پایا جاتا تو آس پاس کی عمارتیں اس کی زد میں آسکتی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کی اطلاع ہے ۔آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے ۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ بیگ کے گودوام سے اچانک دھنواں نکلتے ہوئے دکھا گیا ۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھیانک شکل اختیار کرلی ۔فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ کولوٹولہ اس کے اطراف میں چمڑے کے بیگ کے درجنوں کارخانے اور گودوام موجود ہیں۔
مقامی باشندوں نے بھی آگ پرقابو پانے میں فا ئر بریگیڈ کے اہلکاروں کی بڑی مدد کی ۔اس سے آگ کو بے قابو پانے سے پہلے ہی اس پر مکمل طور پر قابو پا لیاگیا ۔