ETV Bharat / state

گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج مگر گرفتاری نہیں

author img

By

Published : Jan 15, 2020, 11:05 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا گھیراؤ کرنے والے درجنوں مظاہرین کے خلاف کلکتہ پولس نے ایف آئی آر درج کیا ہے

ریاستی بی جے پی کے صدر کو اپنے ہی رہنماؤں کی تنقید کا سامنا

وزیرا عظم نریندر مودی کے کولکاتا آمد کے موقع پر احتجاج کے دوران سنیچر کومغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا گھیراؤ کرنے والے درجنوں مظاہرین کے خلاف کلکتہ پولس نے ایف آئی آر درج کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سنیچر کو وزیرا عظم کی آمد کے موقع پر مختلف تنظیموں اورسیاسی پارٹیوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

سنیچر کی شام جب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوڑہ برج کے لائٹ اور ساؤنڈ سسٹم کا افتتاح کے بعد رانی راش منی روڈ پر ترنمول چھاترپریشد کے احتجاجی مظاہرے پر پہنچیں تو اچانک ایک ریلی کے شرکاء نے ممتا بنرجی کا گھیراؤ کردیا اور نعرے بازی کرنے لگے۔

پولس ذرائع کے مطابق ہیئر اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔عوامی نمائندوں کو نقصان پہنچانے، حکومت کی راہ میں رخنہ ڈالنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔پولس ذرائع کے مطابق فوٹیج دیکھ کر ملزمین کی شناخت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں پر لاٹھی چارج کرنے سے پولس کو منع کردیاتھا۔مگر اب کیس درج ہونے کے بعد مظاہرین حیران ہیں۔

تاہم لال بازار محکمہ نے کہا کہ اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوگی۔یہ صرف مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

پولس نے بتایاکہ محمد عقیل نامی ایک لڑکے جو روپن اسٹریٹ سے حراست میں لیا گیا تھا مگر پوچھ تاچھ کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ایسے میں سوال اٹھنے لگے ہیں کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ایک طرف خود شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کررہی ہیں اور دوسری طرف پولس کا یہ رویہ کیوں ہے۔جادو پور میں لاٹھی چارج کیے جانے پر وزیرا علیٰ نے بذات خود پولس آفیسر کو فون کرکے کلاس لگائی تھی۔

ممتا بنرجی اور مودی کے ملاقات مظاہرین کا ایک طبقہ ممتا بنرجی سے ناراض ہوگیا تھا کہ ایک طرف ممتا بنرجی احتجاج کررہی ہیں تو دوسری طرف وہ مودی سے ملاقات کررہے ہیں۔

ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کیا ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس پولس کی کارروائی کے ذریعہ احتجاج کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.