ETV Bharat / state

بنگال میں 45 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، بعض مقامات پر جھڑپ - urdu news

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں پر پرامن ماحول میں پولنگ ہو رہی ہے۔ چوتھے مرحلے میں تشدد کے واقعات کے پیش نظر اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ تاہم بعض مقامات شمالی 24 پرگنہ اور ندیا ضلع میں جھڑپ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

west bengal fifth phase assembly election: clashes in some places
بنگال میں 45 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، بعض مقامات پر جھڑپ
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 2:07 PM IST

ایک کروڑ سے زائد ووٹرس 45 حلقوں میں 342 امیدوارووں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ پہلے چار مرحلے میں 135سیٹوں پر پولنگ ہو چکی ہے اور آج کے بعد نصف سے زائد سیٹوں پر پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔

گذشتہ مرحلے میں کوچ بہار کے سیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی موت کے بعد الیکشن کمیشن نے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں وہیں، مرکزی فورسز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کن حالات میں اور کس طرح فائرنگ کی جائے گی۔

بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے ترنمول کانگریس نے مطالبہ کیا تھا کہ بقیہ تین مرحلے کی پولنگ کو ایک ہی مرحلے میں انجام دیا جائے۔

اب تک اگلے تین مرحلے کی پولنگ 22، 26 اور 29 اپریل کو ہوئی ہے۔ تاہم دیگر سیاسی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اب الیکشن کمیشن نے بقیہ مرحلوں کی پولنگ کی مہم کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق ہی پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: پانچویں مرحلے کی مکمل تفصیلات

بی جے پی تمام 45 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ حکمراں ترنمول 42 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں جب کہ تین سیٹیں اتحادیوں گورکھا جنم بکتی مورچہ (جی جے ایم) کو دی گئیں۔ کانگریس صرف 11 پر مقابلہ کرے گی، جس میں اتحادی پارٹنر سی پی ایم 25 مقابلہ کررہی ہے اور باقی چھوٹی پارٹیوں کو دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.