ملک میں لاک ڈاؤن کا اثر نہ صرف انسانوں پر پڑا بلکہ جانور بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ہاتھیوں کا ایک گروہ خوراک کی تلاش میں جھاڑگرام کے ایک گاؤں میں داخل ہو گیا۔
پاتھیوں کا ایک جھنڈ خوراک کی تلاش میں مغربی بنگال کے جھاڑگرام ضلع کے رس ڈالہ گاؤں میں داخل ہوگیا۔ اس سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ افراتفری کے سبب ہاتھیوں کے جھنڈ نے مشتعل ہو کر متعد د گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔
ہاتھیوں کا جھنڈ اس کے بعد قومی شاہراہ پر آپہنچا جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت ٹھپ پڑ گئی۔ خوراک کی تلاش میں ہاتھی مشتعل ہوگیا اور گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔
محکمہ جنگلات کے اہلکار اس کی اطلاع پا کر جائے قوع پر پہنچ کر بڑی مشقت کے بعد حالات کو قابو میں کیے۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مقامی باشندوں کی مدد سے ہاتھیوں کو قومی شاہراہ سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کا جھنڈ خوراک کی تلاش میں اکثروبیشتر گاؤں کی طرف رخ کرتا ہے، اس مر تبہ بھی ایسا ہی ہوا۔ ہاتھیوں نے گھروں کو نقصان پہنچایا۔