ETV Bharat / state

ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی سیکریٹریٹ کو خط لکھا - ریاستی الیکشن کمیشن

ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی سیکریٹریٹ کو خط لکھ کر کلکتہ کارپوریشن سمیت 92میونسپلٹی انتخابات کے لئے تاریخ مقرر کرنے کو کہا ہے ۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی سیکریٹریٹ کو خط لکھا

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:39 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:34 AM IST

گزشتہ دنوں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کو راج بھون طلب کرکے کہا تھا کہ وہ پر امن اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔گورنرکےذریعہ ریاستی الیکشن کمشنر کو طلب کئے جانے پر سیاسی جماعتوں نے سخت تنقید کی تھی ۔

خبر کے مطابق اپریل کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں کولکاتا اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کیلئے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔دیگر میونسپلٹی کے انتخابات دوسرے مرحلے میں اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے ۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی سیکریٹریٹ کو خط لکھا
ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی سیکریٹریٹ کو خط لکھا

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن نے خط یہ جاننےکےلئے بھیجا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات بیلٹ پیپر پرہوں گے یا پھر ای وی ایم کے ذریعہ کرائے جائیں گے ۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اگلے 8۔12 اپریل میں کلکتہ اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کےلئے انتخابات ہونے کا قوی امکان ہے۔ بقیہ میونسپلٹیوں کیلئے 25-29 اپریل تک ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔جب کہ کمیشن تین مرحلے میں پولنگ کرانے کی بھی تجویز بھیجی ہے ۔کمیشن نے حتمی ووٹر لسٹ شائع کردی ہے ۔

کمیشن ذرائع بتایا کہ کمیشن ای وی ایم کے ذریعہ ووٹنگ کرانے کوتیار ہے۔ ای وی ایم کے ساتھ وی پیٹ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ای وی ایم مشین کی صداقت پر کئی مرتبہ سوال اٹھا چکی ہیں ۔

اس لئے کمیشن یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کارپوریشن کے انتخابات بیلٹ پیپر کےذریعہ ہوں گے یا پھر ای وی ایم مشین کے ذریعہ۔27 مارچ کے بعد کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جاسکتاہے۔ بورڈ کے تمام امتحانات مارچ کے تیسرے ہفتے میں مکمل ہوجائیں گے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.