ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کانگریس اور لیفٹ فرنٹ میں اتحاد کےلیے کوششیں جاری - مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں بازوں کی جماعتوں

مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں بازوں کی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے سبب اتحاد پر خطرے کا بادل منڈلا رہے ہیں۔

West Bengal: Efforts continue for unity in Congress and Left Front
مغربی بنگال: کانگریس اور لیفٹ فرنٹ میں اتحاد کےلیے کوششیں جاری
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 4:48 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کے سبب اتحاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ایک جانب لیفٹ فرنٹ اور اس کی 16 حلیف جماعتیں اپنے مضبوط گڑھ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے تو دوسری جانب کانگریس رہنماؤں نے سیٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس رہنما عبدالمنان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق لیفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد کو لے غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے اتحاد کو لے کر اس وقت واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا۔ کانگریس کے اعلیٰ رہنما ہی اس ضمن میں واضح طور پر کچھ کہہ سکتے ہیں۔

وہیں کانگریس رکن اسمبلی مشتاق عالم کا کہنا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم پر سمجھوتہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالدہ ضلع کانگریس کا گڑھ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہاں اسمبلی کی 58 نشستوں میں سے گذشتہ کی طرح 40 سیٹوں پر پارٹی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ اس کے باوجود اگر یہ سیٹیں نہ ملے تو اتحاد کرنا مشکل ہوگا۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کانگریس پر چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا ہے۔ ہم صرف اپنی مضبوط سیٹوں پر مقابلہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.