ETV Bharat / state

Education Department اپر پرائمری اسکولوں کا روسٹر تیار کرنے کی ہدایت - ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ

مغربی بنگال میں ایک بار پھر اپر پرائمری اسکول کیلئے تقرری کا عمل شروع ہونے جارہا ہے۔ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اسکول انسپکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا روسٹر تیار کریں کہ 2018 سے اپر پرائمری سطح پر کچھ اسکولوں میں کن زمروں کی آسامیاں پیدا ہوئی ہیں۔ گزشتہ منگل کو ریاست کے محکمہ اسکولی تعلیم نے اس سلسلے میں مختلف اضلاع کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔West Bengal Education Department

اپر پرائمری اسکولوں کا روسٹر تیار کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 8:34 PM IST

کولکاتا:گزشتہ چند سالوں میں اساتذہ کے تبادلے کے لئے کئی اسکولوں میں تبادلے کا عمل جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں مختلف ا سکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی ہوگئی ہیں۔ اپر پرائمری کی بھرتی کے اشتہار میں اسامیوں کی تفصیل ہوگی۔ اس لئے اسامیوں کا نیا روسٹر طلب کیا گیا ہے۔West Bengal Education Department Issue Notice School Inspector To Make Roster Everyday

حالیہ دنوں میں ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور اسکول سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی میں بدعنوانی کے معاملے سوالات کا سامنا ہے۔ اپر پرائمری کی بھرتی کا عمل گزشتہ 8سالوں سے جاری ہے مگر اب تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ اسکول سروس کمیشن اس بھرتی کے عمل میں میرٹ لسٹ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گی۔مگر اس میں غلطیاں نہ ہوں اس لئے اسکولوں سے دوبارہ معلومات مانگی گئی ہیں۔

دوسری جانب یہ بھرتی کا عمل 2014 سے جاری ہے۔ لیکن یہ بھرتی کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ اس کی وجہ سے امیدوار مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔دھرم تلہ میں احتجاج ہورہا ہے دھرنے کو 20 دن گزر چکے ہیں۔ سکول سروس کمیشن نے نومبر کے دوسرے ہفتے تک میرٹ لسٹ جمع کرانے کے حکم کے باوجود ابھی تک میرٹ لسٹ جمع نہیں کرائی۔ ایسے میں امیدواروں کے درمیان مایوسی ہے۔

تاہم اسکول سروس کمیشن نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک میرٹ لسٹ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کا امکان ہے۔ لیکن اعلیٰ پرائمری ملازمت کے خواہشمند بھرتی کے عمل کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ مغربی بنگال اپر پرائمری جاب سیکرز فورم کی جانب سے سوشانت گھوش نے کہاکہ ہم نے دھرمتل میں متنگنی ہزارا کے دامن میں غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا شروع کیا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کو شائع کرکے بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے۔ اپر پرائمری کی 31 دسمبر تک فہرست جاری کی جائے۔ اپر پرائمری کی بھرتی کے لیے پہلی ہدایات جنوری 2014 میں جاری کی گئیں۔

اپر پرائمری بھرتی کے لیے انٹرویو کا پہلا دور جولائی 2019 میں کیا گیاتھا۔ اگرچہ میرٹ لسٹ شائع ہوئی تھی، لیکن اسے کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا اور اس منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پرا سکول سروس کمیشن نے نئی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا۔ دوسرے مرحلے میں انٹرویو کا عمل گزشتہ سال 19 جولائی سے 4 اگست تک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Dharmendra Pradhan On Higher Education اعلیٰ تعلیم میں تحقیق پر خرچ ہونے والی رقم میں 60 فیصد اضافہ

ایس ایس سی نے انٹرویو سمیت پوری کارروائی پہلے ہی مکمل کر لی ہے۔ لیکن اب تک ہائی پرائمری بھرتیوں کی میرٹ لسٹ عدالت میں جمع نہیں کروائی گئی۔ اپر پرائمری اساتذہ کی بھرتی میں 14 ہزار سے زائد آسامیاں ہیں۔ تاہم اسکول سروس کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھرتی میں کافی وقت لگے گا۔ جس کی وجہ سے امیدوار احتجاج کررہے ہیں۔ ایس ایس سی کے چیئرمین نے حال ہی میں کہا تھا کہ میرٹ لسٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہائی کورٹ میں جمع نہیں کی جا سکتی۔ اس صورت میں، بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں اسکول سروس کمیشن کی طرف سے میرٹ لسٹ پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایس ایس سی کے مطابقبھرتی کے عمل کو مکمل ہونے میں کچھ اور وقت لگے گا۔West Bengal Education Department Issue Notice School Inspector To Make Roster Everyday

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.