ETV Bharat / state

'طلباء کو تحریک سے دوررہنے کی دھمکی نہ دیں'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارہ برس کے لڑکے اور لڑکیاں ووٹ دے کر وزیراعظم بنا سکتے لیکن انہیں غلط اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کا حق حاصل نہیں ہے

'طلباء کو تحریک سے دوررہنے کی دھمکی نہ دیں'
'طلباء کو تحریک سے دوررہنے کی دھمکی نہ دیں'
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 10:54 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج پرولیا میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی متحد ہوکر بی جے پی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں۔

'طلباء کو تحریک سے دوررہنے کی دھمکی نہ دیں'

بی جے پی اس ملک کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کررہی ہے اور ہمیں حقوق کی حفاظت کیلئے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بھارت ہم سب کا ہے،بنگال میں بہار، اترپردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں آکر آباد ہوگئے ہیں۔یہاں ہر ایک شخص کو یکساں حقوق حاصل ہے۔کسی کو بھی کسی بھی شہری کو ملک سے بے دخل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے نے کہاکہ بی جے پی گجرات،کرناٹک اور اترپردیش میں برسراقتدار ہے۔کیا سارے بھارت کو وہاں بسائیں گے۔

تاہم ممتا بنرجی نے ہر ایک شہری سے اپیل کی کہ ووٹر لسٹ میں صحیح نام ہو۔اس بات کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ ہمارا وعدہ ہے کہ اس ملک سے کسی بھی شہری کو نکال باہر نہیں کیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ اس کالے قانون کے خلاف احتجاج کریں۔طلبا برادری اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔جن طلباء کی عمر 18سال سے بڑے ہیں انہیں وزیرا عظم مودی کے اقدامات پر تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے۔یہ ملک جمہوری ہے۔ہم شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف طلباء کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل نے نے کہاکہ یونیورسٹیوں کو سیاست کا اکھاڑہ نہیں بننے دیا جائے گا۔جو لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت طلبا کو خوف زدہ کرکے اس تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر انہیں کسی بھی صورت میں کامیابی نہیں ملے گی۔طلباء اس ملک کے شہری ہیں اور مستقبل ہیں،انہیں احتجاج کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.