ETV Bharat / state

مریضہ کی موت پر ڈاکٹر کی پٹائی - کولکاتا کے اقبال پور

جنوبی کولکاتا کے اقبال پور میں واقع ایک نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون کی موت پر ڈاکٹروں کی پٹائی کردی گئی ۔

مریضہ کی موت پر ڈاکٹر کی پٹائی
مریضہ کی موت پر ڈاکٹر کی پٹائی
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:23 AM IST

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے اقبال پور میں واقع ایک نجی ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کی موت کے بعداس کے رشتہ داروں نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس کے علاوہ وہاں موجود ڈاکٹر کی پٹائی بھی کی گئی ۔

مریضہ کی موت پر ڈاکٹر کی پٹائی
مریضہ کی موت پر ڈاکٹر کی پٹائی

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ایک حاملہ خاتون کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں آج انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا ۔ آج صبح ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کے رشتہ داروں کو خاتون کی موت کی اطلاع دی۔

اطلاع پا کر رشتہ دار ہسپتال پہنچے اور وہاں ہنگامہ کھڑ اکردیا۔ رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی پٹائی کردی ۔

موقع پر موجود پولیس نے حالات کو قابو میں کیا ۔ خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیشن کی جارہی ہے۔ اب تک اس کیس کے سلسلے میں کسی کی گر فتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

خاتون کے رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت اوراس کے بعد خاتون کی حالت بالکل ٹھیک تھی۔ ڈاکٹروں نے بھی خاتون کی حالت سے رشتہ داروں کو واقف کرایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ لیکن صبح ہسپتال انتظامیہ نے فون کرکے بتا یا کہ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون رات میں بالکل ٹھیک تھی تو صبح میں اس کی موت کیسے ہو سکتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.