مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع تجارتی مرکز بڑابازار میں واقع ایک مکان میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران دس کیلو سونے کے بسکیٹ بر آمد کیا ہے۔
ڈائرکیوریٹ آف ریونیو اینٹلیجنس کی ٹیم کاکہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پرتجارتی مرکز بڑابازار میں واقع ورپ شری نام کے ایک مکان میں خصوصی تلاشی مہم چلا کر کے بڑی تعداد میں سونے کے بسکیٹ بر آمد کئے گئے ہیں۔
چھاہپہ ماری کے دوران20 سونے کے بسکیٹ کے علاوہ 20 لاکھ ،16ہزار ایک سوروپے بر آمد کیے گئے ہیں۔
ڈائرکیوریٹ آف ریونیو اینٹلیجنس کی ٹیم کاکہنا ہے کہ اسمگلنگ سے قبل چھاپہ ماری مہم چلا کر دس کیلو سونے کے بسکیٹ اور لاکھوں روپے بر آمد کیے گئے ہیں۔
ڈائرکیوریٹ آف ریونیو اینٹلیجنس کی ٹیم کاکہنا ہے کہ اس کی قیمت پر تقریباًڈھائی کروڑ روپے ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک اس کے بارے میں کچھ بھی واقع طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔