مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ یہ سب ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے کرایا ہے اور یہ نچلے سطح کی سیاست کا نتیجہ ہے۔
وارڈ نمبر 24 کے دیال بنرجی لین میں چائے کی دوکان پر بیٹھ کر دلیپ گھوش عام لوگوں سے بات کرنے والے تھے، مگر دوکانیں اور بازار بند ہونے کی وجہ سے وہ یہ پروگرام نہیں کرسکے۔ پارٹی ورکر کے گھر کی چائے پی کر لوگوں سے بات چیت کی۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ دلیپ گھوش آج صبح پروگرام کے مطابق مقررہ وقت پر دیال بنرجی لین پہنچ گئے تھے۔
مگر نہ صرف چائے کی دوکانیں بند کردی گئیں تھی بلکہ پورے بازار کو بند کردینے کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے پورے علاقے میں خوف کا ماحول پید کررکھا ہے۔
دوکانداروں کو دھمکی ملی تھی اس لئے بازار ہی بند کردئے گئے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جگہ جگہ بی جے پی کے جھنڈے اور بینر کو ہٹادیاگیا۔
اس سے قبل دلیپ گھوش صبح 8.30بجے ایک پارک میں جاکر لوگوں سے ملاقات کی۔
دلیپ گھوش نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کی عوامی مقبولیت سے ترنمول کانگریس خوف زدہ ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب غنڈہ گردی کا سہارا لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بدترین سیاست کچھ بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے غرور کا جواب عوام دے گی اور ترنمول کانگریس کو یہ بات سمجھ میں آنے لگی ہے کہ عوامی ہمدردی اور حمایت ختم ہوگئی ہے اس لئے وہ سب اس ہتھکنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔