کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات2023 کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بختہ تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔عید الفطر کے بعد کسی بھی دن پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔اسی درمیان ریاستی سی پی آئی ایم نے پنچایت انتخابات2023 کے لئے 70 فیصد سیٹوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ہم اور ہماری حلیف جماعتیں پنچایت انتخابات 2023 کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔70 فیصد امیدواروں کا انتخابات ہو چکا ہے۔آنے والے دنوں میں باقی سیٹوں کے لئے بھی امیداروں کا انتخاب ہو سکتا ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ امید ہے کہ ہم اس مرتبہ بہتر کارکردگی کامظاہرہ کر سکتے ہیں۔ہمیں عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حمایت کو ووٹ میں تبدیل کر پا رہے ہیں یا نہیں۔ہم کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ اپنے حامیوں کو ووٹ میں تبدیل کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ باقی 30 فیصد سیٹوں کے سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ممکن ہے کہ سی پی آئی ایم اپنی حلیف جماعتوں ،کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے لئے سیٹیں چھوڑ سکتی ہے۔یہ صرف قیاس آرائی ہے۔اس کو لے کر بات چیت ہو سکتی ہے۔حالانکہ ابھی تک کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے لئے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور
ان کا کہنا ہے کہ اتحاد کو لے کر کسی نتیجے پر پہنچتے ہی سیٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔اس مرتبہ پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے جو ترنمول کانگریس اور بی جے پی مخالف ہوں۔بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی مخالفت کرنے والوں کو آگے بڑھانا چا ہتے ہیں۔