مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دل بدل کا کھیل جاری ہے۔اس درمیان کانگریس اور لفٹ فرنٹ دونوں حریف جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے رہیں ہیں۔
ہگلی ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئےسی پی آئی ایم کے رہنما سومیک لہری نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ جرم کرکے جیل جاتے تھے لیکن اب سزا سے بچنے کے لئے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔سیاست کا عجیب کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے اقتدار میں آنے سے پہلے مغربی بنگال میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی تھی۔
لیکن اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک ہی طرح کی سیاست کر رہیں ہیں۔دونوں کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
مغربی بنگال میں اس وقت سیاست تین لوگوں کے اردگرد چکر کاٹ رہی ہے۔پہلے نمبر پر شھبندو ادھیکاری آتے ہیں،دوسرے نمبر پر وزیراعلی ممتا بنرجی اور تیسرے نمبر پر بھایی پو ابھیشک بنرجی ہیں۔
ترنمول کانگریس کی کشتی ڈوبنے لگی تو رہنما بی جے پی میں شامل ہونے لگے ہیں۔بی جے پی میں تشفی بخش مقام نہیں ملنے پر واپس ترنمول کانگریس میں شامل ہو جا رہے ہیں۔
سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ اس درمیان بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنماؤں کے کولکاتا آنے سے سیاسی کھیل اور بگڑ گیا ہے۔
باہر سے آنے والوں کو سیاست کے علاوہ کسی اور چیز میں دلچسپی نہیں ہے۔