مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مرزا پور کے بازار میں واقع معطل ہونے والے ملازمین نے احتجاج کیا۔
نوکری گنوانے والے ملازمین احتجاج کرتے ہوئے بینک کے گیٹ پر تالہ لگا دیا جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج میں شامل پرویز منڈل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 23 غیر مستقل ملازمین کو معطلی نوٹس تھما دیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نوکری سے نکالائے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ لوگوں کو اس احتجاج کی حمایت کرنی چاہئے۔
ایک اور ملازم سوکانتو منڈل کا کہنا ہے کہ غیر مستقل مزدوروں کے ساتھ بہت برا ہوا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بینک انتظامیہ کو معطلی سے قبل ہمیں مہلت دینی چاہئے تھی اور یہ بھی بتانے کی ضرورت تھی نوکری سے ہٹانے کی اصل وجہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم سب برسوں سے اس بینک میں ملازمت کرتے ہیں لیکن انتظامیہ کو ذرا بھی خیال نہیں آیا نوکری جانے کے بعد ہم سب کیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینک کے گیٹ پر تالہ بندی سے عام لوگوں کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن مجبور ہو کر ہم سب کر رہے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ مظاہرین کو سمجھا کر احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی۔
بینک انتظامیہ بھی احتجاج کرنے والے معطل ملازمین سے بات چیت کرنے کے لئے راضی ہو گئی۔