ETV Bharat / state

'ممتابنرجی کے لئے خود کوسیکولرثابت کرنا مشکل' - رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری

سینئر کانگریس رہنما ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی کے لئے خود کو سیکولرثابت کرنا مشکل ہے ۔اگر وہ سیکولر ہیں تو وہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کی بائیکاٹ کا اعلان کرتیں ۔

'ممتابنرجی کے لئے خود کوسیکولرثابت کرنا مشکل'

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 6:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:24 PM IST

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور سے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ دہلی فرقہ واریت کی آگ میں جل رہی ہے۔امت شاہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر جان و مال کی تباہی ہوئی ہے۔

'ممتابنرجی کے لئے خود کوسیکولرثابت کرنا مشکل'
'ممتابنرجی کے لئے خود کوسیکولرثابت کرنا مشکل'

انہوں نے کہا کہ سیکڑوں بنگالی ورکر غائب ہیں۔ ایسے میں ممتا بنرجی کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت شاہ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتیں۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔

ممتا بنرجی شمالی مشرقی ریاستوں کےوزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے گزشتہ دو دنوں سے بھونیشور میں ہیں۔ انہوں نے مختلف مندروں کا دورہ کیا ہے اور کل امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں شریک ہوئیں ۔ممتا بنرجی اور امت شاہ کی میٹنگ پر بنگال کی اپوزیشن جماعتیں بایاں محاذ اور کانگریس نے سخت اعتراض کیا ہے۔

سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے رکن و سابق ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے کہا کہ ممتا بنرجی ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر وقت مظلوموں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی ہیں ۔سی پی ایم لیڈروں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی دہلی تشدد کی سخت الفاظ میں تنقید کرنے سے گریز کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ائیر پورٹ جاتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ دہلی کے حالات تکلیف دہ ہیں اور خون خرابہ جلد سے جلد بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 فروری کو دہلی کے شمال مشرق میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور اس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد کی موت ہو ئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.