ETV Bharat / state

بنگال کے مسلمانوں پر بھروسہ ہے: ادھیر رنجن

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال کے اقلیتی طبقہ پر مکمل طور پر بھروسہ ہے اور اسمبلی انتخابات میں اس کی مثالیں دیکھنے کو مل جائیں گی

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 8:53 PM IST

بنگال کے مسلمانوں پر بھروسہ ہے: ادھیر رنجن
بنگال کے مسلمانوں پر بھروسہ ہے: ادھیر رنجن

مغربی بنگال کانگریس پردیش کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال کے اقلیتی طبقے کے لوگ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے مسلمانوں نے ہمیشہ سے ہی سیکولر جماعتوں کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی کریں گے۔ حالانکہ اس کے لئے انہیں کئی مرتبہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کانگریس پردیش کے صدر نے کہا کہ بی جے پی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ سے کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے اقلیتی طبقہ کے لوگ ان پارٹیوں کی کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے، ان سے لوگوں کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ اس لیے ان دونوں کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹرلسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام ہونے کا ثبوت نہیں: چیف الیکشن کمشنر

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران مرکزی فورسز اور مغربی بنگال کی پولیس کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی پولیس مرکزی فورسز کو اسمبلی انتخابات کے دوران گمراہ کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.